ابنا: جرمن اخبار زود ڈویچہ سائٹنگ نے نقل کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے فوجی حملے کی خبروں کے بعد خود اسرائیلی شہریوں پر شدید خوف و ہراس طاری ہے کیونکہ ایران اسرائيل کو دنداں شکن جواب دےگا۔
اخبار کے مطابق ایران کے صدر نے آشکارا طور پرایران کی ایٹمی پیشرفت کا اعلان کیا ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائيل اگر ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرتا ہے تو اسے ایران کے سخت اور تباہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑےگا اور اس صورت میں ایران اسرائيل پرمیزائلوں کی بارش کردےگا کیونکہ اسرائيل پر حملے کے لئےایران کے 2ہزار میزائل اس وقت تیار ہیں۔ .......
/169